QR CodeQR Code

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ علی حسنین

31 Jul 2024 21:50

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے اسماعیل ہنیہ مظلوم فلسطینی عوام کی توانا آواز تھے۔ انکی شہادت پر ہم فلسطینی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ مظلوم فلسطینی عوام کی توانا آواز تھے۔ جنہوں نے فلسطینی قوم کے لئے کامیاب مزاحمت کی اور بڑی قربانیاں دیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ایک باوقار اور بہادر فلسطینی رہنماء تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ قابض اسرائیل کے مذموم عزائم کے خلاف جدوجہد کی۔ اپنے خاندان کے متعدد افراد کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اسماعیل ہنیہ فلسطینی عوام کے حوصلے بلند رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی شہادت پر ہم فلسطینی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین نے کہا اسرائیل نے اپنے اس بزدلانہ کارروائی سے پوری دنیا کے لئے یہ واضح کر دیا کہ اسرائیل ایک قابض اور عالمی دہشتگرد ہے۔ امت مسلمہ کے بدترین دشمن اسرائیل اور امریکہ نے ہمیشہ پیٹھ پر ہی وار کیا ہے۔ تمام تر جنگی جرائم سرانجام دینے کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہنے والے قابض اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ نے ہر میدان میں شکست دی۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان تمام جرائم کے بعد دنیا بھر کے ممالک پر لازم ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دے۔ عالمی ادارے ان دہشتگردانہ کارروائیوں پر چپ رہیں، تو خطے میں بدامنی میں اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1151159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1151159/اسماعیل-ہنیہ-کی-شہادت-ایک-ناقابل-تلافی-نقصان-ہے-علامہ-علی-حسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com