0
Monday 29 Jul 2024 15:05

بیروت پر حملہ حزب اللہ کی ریڈ لائن ہے، تل ابیب کو واشنگٹن کا سخت انتباہ

بیروت پر حملہ حزب اللہ کی ریڈ لائن ہے، تل ابیب کو واشنگٹن کا سخت انتباہ
اسلام ٹائمز۔ متعدد امریکی حکام نے ملکی ای مجلے ایکسیس (Axios) کو بتایا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تل ابیب کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے!

امریکی حکام نے ایکسیس کو مزید بتایا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ بیروت پر کوئی بھی حملہ حزب اللہ لبنان کے لئے "ریڈ لائن" کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے مشیر آموس ہوچسٹین نے بھی گذشتہ روز اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اُسے ہر طرح کے تنازعے سے گریز کرنا چاہیئے!
خبر کا کوڈ : 1150676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش