0
Saturday 27 Jul 2024 13:04

حزب اللہ کے حملوں میں اب تک 41 افراد مارے گئے ہیں، اسرائیل آرمی ریڈیو

حزب اللہ کے حملوں میں اب تک 41 افراد مارے گئے ہیں، اسرائیل آرمی ریڈیو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد حزب اللہ کے حملوں میں اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق ہلاکتوں کی صحیح تعداد کو سنسر کرنے کے باوجود اسرائیلی آرمی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس دعوے کے مطابق ان میں سے 22 آباد کار اور 19 فوجی ہیں۔ دوسری جانب المیادین نیٹ ورک نے جنوبی لبنان کے 5 دیہاتوں پر اسرائیلی قابض فوج کے فضائی حملوں کی اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے مطابق قابض حکومت کے جنگی طیاروں نے "العباسیہ" گاؤں کے اطراف کے علاقے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ "کفر کلا"، "الخیام" اور آس پاس کے علاقوں "البرج شاملی" اور "طیرحرفا" کے دیہاتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1150445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش