0
Monday 8 Jul 2024 10:56

شہباز شریف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، گورنر جعفر مندوخیل

شہباز شریف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، گورنر جعفر مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سولرائزشن پر منتقل کرنے سے نہ صرف زرعی انقلاب برپا ہوگا، بلکہ صوبے کے زمینداروں اور غریب کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ جس کے مجموعی طور پر پورے صوبے کے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے سیکٹرز میں بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف یہاں کے تاجروں، زمینداروں اور صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ گورنر بلوچستان نے شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ روز اول سے وہ عوام کی امنگوں کے مطابق چلنے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ بلوچستان میں مبذول کروانے کی کاؤشوں میں مصروف ہیں۔ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ صوبے کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1146429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش