0
Friday 5 Jul 2024 10:13

میرے عزیز ہم وطنو! آج بہترین کا انتخاب کرو، رہبر معظم انقلاب

میرے عزیز ہم وطنو! آج بہترین کا انتخاب کرو، رہبر معظم انقلاب
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں صدر کے انتخاب کے لئے آج دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ای" نے 14ویں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے حسینیه‌ امام خمینی رہ میں موبائل پولنگ بوتھ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حضرت آیت الله سید علی خامنه‌ای نے کہا کہ الحمد الله آج ایک اچھا دن ہے۔ آج ایک اہم سیاسی معاملے میں عزیز عوام کی شرکت یعنی انتخابات کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سُنا ہے کہ انتخابات میں اس دفعہ پہلے سے بہت زیادہ عوامی جوش و خروش ہے اگر ایسا ہے تو واقعاََ قابل اطمینان ہے۔ رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ انشاءالله ہمارے عوام ووٹ دے کر بہترین کو منتخب کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس مرحلے پر عوام کو اس کام کی تکمیل کی خاطر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تا کہ کل انشاءالله ہمارا اپنا صدر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال ہماری قوم کو کامیاب کرے، ملک کو خوشحال کرے اور جو کوئی بھی اس راہ میں زحمت اٹھا رہا ہے اسے اپنے فضل سے نوازے۔
خبر کا کوڈ : 1145856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش