0
Wednesday 15 May 2024 22:32

وزارت داخلہ کا 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ

وزارت داخلہ کا 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خفیہ معلومات و دستاویزات کی تشہیر روکنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 20 سے زائد ماتحت اداروں کو حساس دستاویزات سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیکٹا اور سی ڈی اے کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس، اسلام آباد پولیس انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوگا۔ ایکٹ کے تحت معلومات لیک کرنے پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس معلومات لیک کرنے والوں کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے حکام کا موقف ہے کہ کابینہ ڈویژن کی ہدایت پر تمام ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1135310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش