0
Tuesday 21 Nov 2023 20:53

نواز شریف کے بعد بلاول بھٹو بھی کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کرینگے

نواز شریف کے بعد بلاول بھٹو بھی کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کوئٹہ کے دورے کیلئے آنے والے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بلاول بھٹو تین روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آئیں گے۔ جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ منعقد ہوگا۔ جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کوئٹہ جلسہ میں الیکشن کمپئن کا بھی اعلان کریں گے۔ جس کے ساتھ ہی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1097251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش