اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں بننے جارہی، تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کردیں گے۔ ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں، ہم نے بھرپور انداز میں الیکشن کمپین کو منظم اور متحرک انداز میں چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کےحوالے سے نواز شریف ہر ضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ عوام نے اپنے مینڈیٹ سے ہمیں سکت دینی ہے، امید ہے عوام ہمیں مینڈیٹ دے گی۔ عوام جسے منتخب کریں گے وہی حکومت بنائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کاک ہنا تھا کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کر رہے ہیں حل پیش نہیں کر رہے۔ تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نے ہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہے انہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونے 4 سال اپوزیشن کو کہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے۔ پارٹی سروے کے مطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہتر ہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پر حلقے کی عوام اعتماد کرتی ہے۔ جو کچھ ہمارے ساتھ 2018ء میں ہوا غلط تھا، نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لیگی راہنما نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف جھوٹےکیسز پر انہیں سرخرو ہونا چاہیے۔ اگر کوئی کیسز میں رکاوٹ بنتی ہے تو اسےدور کریں گے، نواز شریف نے جو وعدے کیے انہیں پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سے متعلق مسائل سے آگاہ ہوں، بلوچستان کو ہم نے ساتھ لیکر چلنا ہے اور حالات کے تناظر میں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کوم عاف کیا گیا۔ سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے، ایسی حکومت ہو جس کے پاس اکثریت اور 5 سال کا مینڈیٹ ہو، 5 سال کا مینڈیٹ رکھنے والے ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔