0
Friday 17 Nov 2023 11:45

انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلباء کا القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام مظلومین فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلباء کا القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام مظلومین فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلباء نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلباء و طالبات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور  حکومت پاکستان سے فلسطین کے حوالے سے واضح موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی غزہ کے معاملے پر مجرمانہ خاموش لمحہ فکریہ ہے، عالمی طاقتوں کے زیراثر بے حس حکمران فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1096266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش