0
Tuesday 19 Sep 2023 21:19
جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے
کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ کثیر الملکی سپیشل فورسز کی مشق ایٹرنل برادر ہڈ دوم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے، چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا بھی دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1082674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش