0
Sunday 17 Sep 2023 21:17

کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب پیر سے بدھ کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 18 سے 19 ستمبر کے دوران  بارش ہونے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش