QR CodeQR Code

کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

17 Sep 2023 21:17

درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب پیر سے بدھ کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پیر کی شام یا رات سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب پیر سے بدھ کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 18 سے 19 ستمبر کے دوران  بارش ہونے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 1082177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1082177/کراچی-میں-پیر-کی-شام-یا-رات-سے-گرج-چمک-اور-آندھی-کے-ساتھ-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com