اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی خصوصی گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو بھی کر دیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیئے. آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔