0
Friday 2 Jun 2023 22:52

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، چودھری شجاعت کا حکومت کو مشورہ

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، چودھری شجاعت کا حکومت کو مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور، وفاقی وزیر و سینیئر نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، تمام سیاسی پارٹیاں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا، سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ بجٹ غریب کیلئے ٹیکس فری ہونا چاہیئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1061608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش