0
Saturday 1 Apr 2023 18:15

حکومتی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کر دیا، علامہ حزب اللہ

حکومتی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کر دیا، علامہ حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ حکومتی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی و کرپشن نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ فیڈرل بی ایریا کراچی میں دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ عیاشیاں حکومتی ٹولہ کرتا ہے اور خمیازہ یوٹلٹی بلز سمیت نت نئے ٹیکسز کے ذریعے عوام بھگتے ہیں، جس کے نتیجے میں آج ہر پاکستانی 2 لاکھ 16 ہزار 709 روپے کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل و دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان تقویٰ اور نزول قرآن کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ کے ساتھ روزہ رکھا، وہ فلاح پا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1049989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش