اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں موذن زخمی ہوگیا، جبکہ عمارت مکمل طور پر شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ شورکی مسجد و امام بارگاہ میں ہوا ہے۔ دھماکے سے موذن شدید زخمی ہوگیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا، جب موذن اذان فجر دے رہا تھا۔ قبائلی عمائدین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاراچنار میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔