0
Wednesday 26 Feb 2020 20:27

ایرانی سفیر کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری بھی معزز مہمان کے ہمراہ تھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سفیر ایران سید محمد علی حسینی کا وفد کیساتھ آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ تاجر برادری اور چیمبر رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ایران و پاکستان کے درمیان گہرے روابط ہیں پھر بھی روابط کا حجم جتنا ہونا چاہئے اس سے کم ہے، اسے مزید بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تہران چیمبر کے وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیاں مشترکہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، اس طرح کے وفود کا جتنا زیادہ تبادلہ ہوگا اتنا ہی ہم ایک دوسرے کو زیادہ جان سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ بینکنگ معاملات کو ملاقاتوں میں اہمیت دیں، ہم ایران میں پاکستانی بینک کی شاخ کھولنے کیلئے تیار ہیں، اس سلسلے میں ہمارا معاہدہ بھی ہوا ہے اور آئندہ دنوں میں اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 846979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش