ڈی آئی خان، پولیو مہم کی سکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس موبائل پر بم دھماکہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود نے بتایا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا صبح تقریباً 7 بجکر 50 منٹ کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے جس پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا وہ پولیو کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھی۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واحد محمود کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یہاں یہ مدنظر رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے عام ہیں اور یہ ملک سے پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ رواں سال کے پہلے ماہ میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بھی پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 2 پولیو ورکرز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔