ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام چائنہ کے 20 رکنی وفد کا دورہ پشاور

اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر صوبہ خیبر پختونخوا میں مذہبی سیاحت، آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام چائنہ کے 20 رکنی وفد کیلئے دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاحتی وفد نے عجائب گھر پشاور، چوک یادگار، صرافہ بازار، مسجد مہابت خان اور گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔ چائنیز سیاحوں کے وفد کی عجائب گھر آمد پر جنرل منیجر ایونٹس اینڈ ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا محمد علی سید نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر پشاور میوزیم کے کیوریٹر محمد آصف نے سیاحوں کو عجائب گھر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ مذہبی سیاحت کی ترقی، غیرملکی سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے اور سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چائنہ کے سیاحوں پر مشتمل 20 رکنی وفد نے پشاور میوزیم، مسجد مہابت خان، قصہ خوانی، صرافہ بازار، گھنٹہ گھر اور چوک یادگار کا دورہ کیا۔