0
Sunday 6 Jan 2019 12:49

پشاور، پاک ایران آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے ثقافت، سیاحت، آرکیالوجی، کھیل و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ ایران سمیت تمام ہمسایہ اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ عنقریب کلچر ایکسچینج پروگرام شروع کئے جائیں گے، بہت جلد پشاور میں تمام ہمسایہ ممالک کی ثقافت پر مشتمل ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر نے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں دو روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نمائش میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، نمائش میں مختلف قسم کے آرٹ اور پینٹنگز رکھے گئے تھے جو پاکستان اور ایران کی ثقافت پر مشتمل تھے۔ سینئر وزیر نے تمام آرٹس اور پینٹنگ دیکھیں۔ سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو جائیں گے، پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں اس قسم کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آنے والا جشن نوروز جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا جس میں ایران اور افغانستان سے اعلٰی حکام کو مدعو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 770549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش