0
Sunday 23 Dec 2018 22:15

پشاور، رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پشاور تا کراچی سستی اور تیز رفتار ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ یہ ٹرین پشاور تا کراچی کا سفر 26 گھنٹوں میں طے کرے گی۔ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے وزیر ریلوے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مزدوروں اور پختون بھائیوں کیلئے ٹرین سروس شروع کردی ہے جس سے خیبر پختونخوا کی عوام مستفید ہوسکے گی اور اگر عوام کا اعتماد رہا اور یہ ٹرین کامیاب رہی تو مستقبل میں اسی طرخ کی اور ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی لاہور موٹر وے جتنا 1350 روپے رکھا گیا ہے اور یہ ٹرین 34 کے بجائے 24 گھنٹوں میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رحمان بابا یکسپریس کے علاوہ اے سی ٹرین سروس بھی شروع کی جارہی ہے جو کہ نان سٹاپ ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کیلیے نوشہرہ اور جہانگیرہ کے ریلوے اسٹیشن بھی آزسرنو تعمیر کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 768322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش