0
Monday 26 Nov 2018 11:56

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ اورکزئی

اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اورکزئی کے علاقہ کلایہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلایہ دربار امام بارگاہ میں دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ملک دشمن عناصر ایسے واقعات سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا باضابطہ اعلان کیا۔ شہریار آفریدی نے معمولی زخمیوں کیلئے 1، 1 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کیلئے 5، 5 لاکھ کا اعلان کیا۔ اسی طرح شہداء کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔ واپسی پر وزیر داخلہ سانحہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کیلئے کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین نگہداشت مہیہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 763255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش