جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور کے نشتر ہال میں پیغام سیرت النبی کانفرنس کے تصویری مناظر

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیئے، نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور کے نشتر ہال میں پیغام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عشق مصطفٰی ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے اندر چراغاں کیا جائے، تمام انبیا جانے کیلئے آئے، صرف ہمارے نبی رہنے کیلئے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی نے انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کی، ملک یا رنگ ونسل سے نہیں ہم امت کی حیثیت سے جنت میں جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے، نبی پاک کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، کانفرنس سے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔