0
Saturday 4 Jan 2025 17:08

میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

  • میرواعظ  ڈاکٹر عمر فاروق کا

    میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق کا "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے نوگام علاقے میں "اجالا گروپ آف ہاسپٹلز" کے زیر اہتمام "Ujala Cygnus Health care service" کے ذمہ داروں کی خصوصی دعوت پر میرواعظ عمر فاروق نے ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹر حضرات کی بیماروں اور مریضوں کے تئیں اُن کی ہمدردی اور لگن کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے جہاں کشمیر میں طبی شعبے کو ایک نئی جہت ملی ہے وہیں یہ ہسپتال ہر لحاظ سے عوام دوست ثابت ہورہا ہے جہاں کم سے کم لاگت پر ضرورتمندوں کو بہتر اور اعلیٰ طبی سہولیات بہم رکھنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پر میرواعظ عمر فاروق نے ہسپتال کی جانب سے خصوصیت کے ساتھ پہلی بار جموں و کشمیر کے بلالحاظ مسلک و مشرب ائمہ حضرات کے لئے مفت طبی معائنہ، بنیادی تشخیص، ماہرین ڈاکٹروں کے مشورے اور ہسپتال کی جدید سہولیات سے عبارت Privilege card کو رسماً جاری کیا۔

میرواعظ عمر فاروق نے توقع ظاہر کی کہ آگے چل کر ائمہ حضرات کے اہل خانہ کو بھی اس سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سرکاری اور نجی سطح پر طبی شعبے کو فعال و عوام دوست بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حساس شعبہ ہونے کی حیثیت سے صحت عامہ سے وابستہ ڈاکٹر حضرات اور دیگر طبی عملے کو سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں خدمت خلق کے عظیم جذبے کے تحت اپنی خدمات میسر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقعہ پر میرواعظ کو بتایا گیا کہ ہسپتال اپنی خدمات کو مزید وسیع کرتے ہوئے وادی کے طول و عرض میں اپنی شاخیں قائم کرنے جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو طبی سہولیات سے مستفید ہونے کا موقعہ فراہم ہوسکے۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہمارے مہم میں شہر و گام میں مفت طبی کیمپ کے انعقاد کا بھی پروگرام زیر غور ہے جس کے لئے انہوں نے میرواعظ کشمیر سے اپنا تعاون طلب کیا اور میرواعظ نے انہیں اس نیک کام کے لئے ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 1182348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش