اسلام ٹائمز۔ مظلومین پاراچنار کے حق میں بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ اسی سلسلے میں سکردو میں احتجاجی جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی، ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، شیخ اکبر رجائی و دیگر نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پاراچنار جائیں گے، کربلا کا منظر تم پیش کرو گے تو خیبر کا منظر ہم پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار ہمیشہ سے ہی حالت جنگ میں ہے۔ لیکن ریاست کی مسلسل خاموشی معنی خیز ہے اور لگتا ہے کہ پاراچنار میں دہشتگردوں کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے۔ مقررین نے وارننگ دی کہ اگر پاراچنار کے مومنین پر مسلط جنگ نہ روکی گئی تو پورے پاکستان سے لوگ عاشورا کی طرح باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سازش کی جا رہی ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو تاکہ رینجرز کو تعینات کر سکیں۔ پاراچنار کا مسئلہ حل ہوا تو جی بی کا مسئلہ ہم خود حل کرینگے۔