0
Tuesday 30 Jul 2024 12:00

علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پیر سید صفدر گیلانی مرکزی سیکرٹری جنرل جمیعت علماء پاکستان و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ اور مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملی امور سمیت کونسل کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، علامہ ساجد نقوی نے اتحاد امت کے حوالے سے کوششوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں علامہ سید ساجد علی نقوی سے ہیئت آئمہ جمعہ و جماعت گلگت بلتستان کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر مختلف علمی و دینی امور پر گفتگو ہوئی۔

وفد میں سيد اختر حسین رضوی، سید اظہر حسین کاظمی، شیخ انصار حسین عرفانی اور شیخ کرامت حسین نجفی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف علمی امور میں وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دبیر مجلس نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم نے وفد کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ مولانا بشارت حسین زاہدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم اور تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں علامہ ساجد نقوی کے مرحوم داماد سمیت دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ملاقات میں مولانا سید زاہد حسنین بخاری، شیخ بشارت حسین زاہدی، مولانا اجمل حسین قاسمی اور مولانا طاہر علی جان شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1150836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش