ملتان، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی خانہ فرہنگ آمد، ایرانی صدر اور انکے رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا دروہ کیا، ایس یو سی کے وفد نے انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی اور ایران میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، گورنر مشرقی آذربائیجان مالک رحمتی، امام جمعہ و نمائندہ رہبر معظم آیت اللہ آل ہاشم اور دیگر رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں علامہ سید اظہر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری تبلیغات، علامہ سید کاشف ظہور نقوی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان، بشارت عباس قریشی میڈیا ایڈوائزر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب، صابر حسین خان جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان، مجاہد حسین صدیقی، شہباز حسین انصاری شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ایرانی سوگوار قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ایرانی صدر اور ان کی رفقاء کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، استعمار مسلسل انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، لیکن یہ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ انقلاب روز بروز مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے، آخر میں علامہ سید اظہر عباس شیرازی اور علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے اپنے تاثرات قلمبند کئے۔