0
Friday 10 Nov 2023 19:18

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی مزار اقبالؒ پر حاضری

اسلام ٹائمز۔ یوم اقبالؒ کی مناسبت سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے سکاوٹس کے دستے نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے والے سکاوٹس کے دستے کی قیادت امامیہ چیف سکاوٹس علی زین نے کی جبکہ دیگر سکاوٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کا کہنا تھا کہ فکر اقبالؒ ہی راہ انقلاب دکھاتی ہے، ایران کے انقلاب میں بھی اقبالؒ کی فکر ہی کار فرما تھی، علامہ محمد اقبال نے قوم کو خودی کا درس دیا اور آج بھی فکر اقبالؒ پر عمل کرکے معاشرے کو غلامی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
مصنف : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 1094649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش