0
Sunday 26 Feb 2023 22:32

دستہ امامیہ کراچی کے تحت جشن وفا

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ کراچی کے زیرِ اہتمام ولادت باسعادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار (ع) کی مناسبت سے جشن وفا و جشنِ انوار شعبان المعظم کا انعقاد کیا گیا۔ جشن وفا میں ملک پاکستان کے مشہور و معروف منقبت خواں و شعرائے کرام نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ جشن سے خطاب مولانا حیات عباس نجفی نے کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے اختتامی دعائیہ کلمات ادا کئے۔ قبل ازیں امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے یوم وفا کی مناسبت سے علم حضرت عباس علمدار (ع) پر اسکاؤٹس سلامی بھی پیش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1043713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش