اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اجلاس موسسئہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کی جبکہ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین سے پارٹی دستور سے متعلق سوالات پر مشتمل تحریری امتحان لیا گیا، آئندہ تین ماہ کے پروگرامات اضلاع کو دیئے گئے جبکہ شوریٰ سے منظوری کے بعد نامزد اراکین صوبائی کابینہ سے علامہ باقر عباس زیدی نےحلف لیا۔