0
Saturday 7 Jan 2023 11:58

ایم ڈبلیو ایم خواتین کا دورہ مشہد مقدس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے تجوید القرآن کے دروس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے مزید 15 روزہ کورس کے لیے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی سربراہی میں مشہد مقدس لے جایا گیا ہے۔ مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی حرم امام رضا علیہ السلام کے تعاون سے منعقد کی گئی تعلیمی ورکشاپ کے پہلے دن خواتین کے لئے تدبر در قرآن کی کلاس میں سورہ کوثر کی تفسیر کی گئی ، مھدویت کی کلاس میں دعائے عھد میں موجود منتظرین کی آٹھ صفات پر روشنی ڈالی گئی، اسی طرح تجوید القرآن کی کلاس میں حروف کی صفات، حروف حلقی و حروف خیشوم کی پہچان کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1034191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش