0
Thursday 5 Jan 2023 20:48

شہید سلیمانی و ابومہدی المہندس کی برسی، کراچی میں چراغاں

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کراچی ڈویژن ضلع کورنگی کی جانب سے شہداء مدافعان حرم شہید حاج سردار قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس و شہید آیت اللہ باقر النمر کی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع کورنگی کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ ولی عصر مین روڈ عوامی کالونی پر چراغاں کیا گیا جہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی کی کابینہ اور یونٹس کے برادران سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان شہداء کی لا زوال قربانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور آخر میں شہدائے مدافعان حرم و شہدائے ملت جعفریہ کے درجات بلندی کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1033866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش