اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیر اہتمام سکھر میں سالانہ سرمائی مرکزی کیمپ منعقد ہوا۔ معمار ملت کے عنوان سے منعقد ہونیوالے کیمپ میں اسکاؤٹس کو فرسٹ ایڈ، دوسروں کی امداد، ہائیک، صحت کے اصولوں سمیت بنیادی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔ کیمپ میں شریک اسکاؤٹس کے درمیان اسکاؤٹ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ اسکاؤٹس نے کھیلوں میں دلچسپی لی اور کھیلوں کے ذریعے باہمی تعاون، ٹیم ورک اور حواس و اعصاب پر قابو رکھنے کی مہارتیں بھی سیکھیں۔