0
Saturday 10 Dec 2022 20:38

آئی ایس او جامعہ کراچی کے تحت پری انٹری ٹیسٹ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لئے جامعہ کراچی داخلہ ٹیسٹ کی تیاری اور ٹیسٹ پیٹرن کے مطابق امامیہ پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک نجی بینکوئٹ میں کیا گیا، پری انٹری ٹیسٹ کے اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات تعلیمی میدان میں طلبہ و طالبات کی نشو و نما کا باعث ہیں، لہذا ایسے پروگرامات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1029499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش