0
Monday 5 Dec 2022 14:05

فیصل آباد، آئی ایس او کا ڈویژنل کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا 34 واں سالانہ تعمیرِ وطن ڈویژنل کنونشن فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ امام بارگاہ بوستان زہراؑ فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے سالانہ ڈویژنل کنونشن کا آغاز یاد شہدا کے عنوان سے نشست سے ہوا۔ نشست کا آغاز اسکاوٹ سلامی سے ہوا۔ نشست سے علامہ غلام شبیر بخاری علامہ مہدی حسن کاظمی نے خطاب کیا۔ دستہ امامیہ چنیوٹ نے نوحۃ خوانی کی اور نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔ کنونشن میں تعلیمی، تنظیمی اور حالات حاضرہ کے حوالے سے سابق ڈویژنل صدر علی عمران ملہی، سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر، ادارہ تربیت المہدیؑ کے مسئول مولانا اسد عباس نقوی اور سابق ڈویژنل صدر سرفراز حسین گورائیہ نے خطاب کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1028597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش