گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی پر ملاقات کی اور ملکی، صوبائی و شہری اہم مسائل پر گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال میں مؤثر اور آئینی کردار پر عمل کرنے کی جانب توجہ دلائی گئی۔ اس موقع پر مولانا سید محمد ابرار نقوی، شبر رضا (جعفریہ الائنس)، سرور علی (پاک محرم ایسوسی ایشن)، ایس ایم نقی (مرکزی تنظیم عزاداری)، موسیٰ رضا (الحرمین)، حیدر عباس رضوی (جنرل سیکریٹری نیو رضویہ سوسائٹی)، وسیم آفتاب (رہنما ایم کیو ایم)، مولانا ناصر خان (ایم کیو ایم) کے علاوہ گورنر ہاؤس کے افسران، سرکاری و عسکری شخصیات شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے اپنی گفتگو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے کا بھی حوالہ دیا کہ ان سے بھی یہی گذارشات کی گئی ہیں کہ ملکی موجودہ صورتحال میں ملکی و صوبائی آئینی بااختیار شخصیات اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صوبے میں افہام و تفہیم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔