متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی
پاراچنار میں زینبیون کی موجودگی کے حوالے سے علامہ سید عابد الحسینی کا کہنا ہے کہ زینبیون باہر سے آئے ہوئے تو نہیں، یہاں کے مقامی لوگ ہیں، تم نے اسے زینبیون کا نام دیا ہے، یہ افراد بی بی زینبؑ اور دیگر مقدسات کی حفاظت کیلئے کام کرتے ہیں جبکہ مقدسات کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سلسلے میں تنظیم بنانا پڑے یا کچھ بھی کرنا پڑے ہم بنائیں گے مگر حکومت یہ بتائے کہ زینبیون سے انہیں نقصان کیا ہے، کہاں اسے نقصان پہنچایا ہے، بات یہ ہے کہ انہیں بی بی زینبؑ اور اہلبیتؑ عصمت سے دشمنی ہے، ورنہ کچھ بھی نہیں۔ علامہ عابد حسینی نے اداروں کی جانب سے اہلیان پاراچنار پر اس الزام کے جواب میں کہ وہ ایران کی حمایت کرتے ہیں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایران کی نہیں بلکہ ایران کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ پالیسی ایران کی نہیں بلکہ اسلام کی اور محمد مصطفیٰ کی پالیسی ہے کہ ہر مظلوم کی حمایت کریں، اگر ہمارے ملک کے حکمران حقیقی مسلمان ہوتے تو وہ بھی ایران کی اس پالیسی کی یعنی فلسطینیوں کی حمایت کرتے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial