سکھ اینکر ہرمیت سنگھ کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ صحافی ہیں، جو پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں بطور اینکر پرسن کام کر رہے ہیں، ہرمیت سنگھ پبلک نیوز میں صبح کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں، بنیادی تعلق پشاور سے ہے، اردو کے ساتھ پشتو بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ عالمی صورتحال پر خصوصی نظر رکھتے ہیں، فلسطین کے ایشو پر کھل کر بولتے ہیں۔ ہرمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ کسی صورت اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار ایران کو نہیں سمجھتا، سکھ ہوں، غیر مسلم ہوں، مگر غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوں، 57 اسلامی ممالک ہیں، مگر ایران کے علاوہ کوئی بولتا تک نہیں۔ ہرمیت سنگھ سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial