0
Saturday 27 Jul 2024 19:33

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کو کراچی ایئر پورٹ سے رخصت کیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ایئر پورٹ پر داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو رخصت کیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر خیرمقدم کرنے پر سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے دعائیں بھی دیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات بھی کی۔ گورنر سندھ نے سیدنا مفضل سیف الدین کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر آمد اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کرانے پر آپ کا بے حد مشکور ہوں، میری دلی خواہش ہے کہ آپ ہر برس محرم الحرام میں پاکستان تشریف لائیں۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ پاکستان سے آپ کی محبت، خلوص اور پیار لے کر جا رہا ہوں، پاکستان آمد اور روانگی پر آپ کی والہانہ محبت ہمیشہ یاد رہیں گی۔ کراچی ایئر پورٹ پر بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے الوداعی ملاقات میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر پاکستان سے قرضہ کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1150368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش