متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن ڈرگ روڈ یونٹ اور دستہ امامیہ کراچی کی جانب سے جشن شعبانیہ کا انعقاد کیا گیا۔ امام بارگاہ کاظمین شاہ فیصل کالونی کراچی میں منعقدہ جشن سے خطاب مولانا ضیغم علی رضوی نے کیا۔ جشن سے معروف منقبت خوان احمد ناصری، شاہد علی شاہد، امتیاز عباس، ذیشان حیدر، جری اشتر، احسن مہدی، میثم کشمیری سمیت دیگر نے بارگاہ امامت نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شاعر اہلبیتؑ ڈاکٹر جعفر عسکری، سچل عباس شیرازی، زین جعفری، مسلم مہدوی سمیت ملکِ پاکستان کے مشہور و معروف شعرائے کرام و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ معصومین علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کی نظامت کے فرائض عارف رضوی نے انجام دیئے۔ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial