0
Thursday 29 Feb 2024 18:34

اللہ نے سعادت دی کہ قلندر کے عرس کا افتتاح کیا، سندھ صوفیا کی دھرتی ہے، کامران ٹیسوری

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772ویں عرس مبارک کی 3 روزہ سرکاری تقریبات کا افتتاح کرنے سیہون شریف پہنچے، گورنر سندھ نے مزار قلندر لعل شہبازؒ پر حاضری دی اور مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیہون شریف میں لال شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے سعادت دی کہ قلندر کے عرس کا افتتاح کیا، سندھ صوفیاؤں کی دھرتی ہے، لال شہباز قلندرؒ جیسی بزرگ ہستیوں کے مزارات یہاں ہے جو کہ سندھ کی خوش نصیبی ہے، میں نے آج یہاں ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی ہے، سندھ خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، زائرین کی بھی دعائیں اللہ قبول کرے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عرس مبارک کیلئے انتظامیہ نے بہترین انتطامات کیے ہیں، میڈیا کے بھائیوں کا شکرگزار ہوں کہ وہ اس عرس کی کوریج کیلئے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام فریقین اپنے حلف کی پاسداری کر کے پاکستان کی سالمیت اور معیشت کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں، جس مقصد کیلئے عوام نے نمائندوں کا انتخاب کیا ہے وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ہر سیاسی جماعت کا جو منشور ہوتا ہے وہ اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اپنے ووٹرز کے لئے وہ چیزیں حاصل کریں جس سے لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ جس کا مینڈیٹ ہے اس کا احترام کیا جائے، سندھ میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ ملا اس کا احترام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان جو سنی اتحاد کونسل میں گئے ہیں وہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں، سیاست کو مثبت انداز میں کرنے کی ضرورت ہے، پورا پاکستان پرامید ہے کہ معیشت کے مسئلے مل جل کر حل کریں، ہم سب کو مل جل کر معیشت کو ٹھیک کرنا ہوگا، عوام کے لئے ہمیں پازیٹو رہنا چاہیئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ صدر مملکت کو بہترین انداز سے جانا چاہیئے انہیں چاہئے کو وہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صبر و تحمل سے پاکستان کی صورتحال کے مدنظر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو سندھ کے مظلوم عوام کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے دل زخمی ہیں، پاکستان کی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں، ہم کو دیر نہیں کرنی چاہیئے عوام کا سوچنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1119386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش