متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا الوداعی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام نگراں وزراء، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، سینئر ممبر زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ نگراں دور میں صوبے کی خدمت کرنے کی کوشش کی، ہم نے کوشش کی کہ تمام محکموں کی کارکردگی بہتر ہو، میں تمام وزراء کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے محنت سے کام کیا۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ، آئی جی پولیس سمیت تمام افسراں کا ساتھ کام کرنے پر شکریہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے انتخابات ہوگئے اور نئی حکومت قائم ہورہی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نئی قائم ہونے والی منتخب حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، صوبائی کابینہ نے کابینہ کے منٹس منظور کئے۔