1
Sunday 25 Feb 2024 15:59

کیور پاکستان ویلفیئر کی جانب سے کراچی میں مال آف اسمائلز

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

کیور پاکستان ویلفیئر کی جانب سے کراچی میں فلاحی تاریخ کا منفرد میگا ایونٹ مال آف اسمائلز یعنی مسکراہٹوں کا بازار آٹھویں بار منعقد کیا گیا، جس میں مختلف یتیم خانوں سے معصوم یتیم بچوں اور اسپیشل چلڈرن نے بھی شرکت کی اور اپنی ایک مسکراہٹ کے عوض مال میں موجود تمام اشیاء حاصل کی۔ اس میگا ایونٹ میں کافی بڑی تعداد میں شرکاء کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانان گرامی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام فلاحی تاریخ کا ایسا منفرد میگا ایونٹ ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ اس ایونٹ میں شہر بھر سے مختلف یتیم خانوں سے معصوم پیارے پیارے بچے اور اسپیشل چلڈرن نے شرکت کی اور اپنی پسند نے تمام اشیاء اپنی ایک مسکراہٹ کے عوض حاصل کی اور یہی مسکراہٹ جو انکے چہروں پر دکھائی دے رہی ہے بانی کیور پاکستان ویلفیر سیرت عباس زیدی اور انکی ٹیم کی دن و رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریب کے حوالے سے کیور پاکستان کے بانی سیرت عباس زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "یتیم" ایسے لفظ سے جسے ہمارے معاشرے میں ایک داغ سا سمجھا جاتا ہے جس کا مطلب معاشرے میں موجود ایسے بچے جنہیں احساس محرومی کے علاوہ کچھ میسر نہیں، جنہیں عزت نفس کے ساتھ کبھی کچھ نہیں ملا۔ مال آف اسمائلز ایسے ہی بچوں میں احساس محرومی دور کرنے کا فلاحی تاریخ کا منفرد میگا ایونٹ ہے جس میں انہیں معاشرے میں سر اٹھا کے جینے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا اور اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں میں ایک تبدیلی رونما ہوتی ہے اور وہ ان بچوں کی پہلے سے زیادہ عزت کرنے لگتے ہیں اور خیال رکھنے لگتے ہیں یہی ہمارا بھی مشن ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1118449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش