متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکشن نتائج کے خلاف پی ٹی آئی میدان میں آگئی، تحریک انصاف نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ اسلام آباد میں ایف نائن پارک سے ریلی نکالی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پارک میں جمع ہوئے، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض اور دیگر رہنما بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، اسلام آباد پولیس نے سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا، پولیس نے قیدی وین اور واٹر کینن واپس روانہ کر دی، احتجاج کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial