0
Saturday 17 Feb 2024 20:35

متحدہ علماء محاذ کے تحت پاک ایران تعلقات و یکجہتی فلسطین سیمینار

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام 45ویں سالگرہ اسلامی انقلاب ایران کے موقع پر پاک ایران تعلقات و یکجہتی فلسطین سیمینار مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء سمیت مہمانان خصوصی علامہ الیاس ستار، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، ڈاکٹر صابر ابومریم، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ حسن شریفی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، علامہ سید طاہر جمال تھانوی و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی اسدالحق چترالی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، مولانا محمد اظہر فاروقی، مولانا اقبال ڈھروی، فضائل علی رانا، ڈاکٹر محمد یامین، عمیر احمد آرائیں، غلام نبی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا فہیم الدین انصاری، ہندو مذہبی اسکالر منوج چوہان، مولانا حافظ زہیر سلفی، مولانا رجب علی نوربخشی و دیگر نے خطاب کیا۔ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، حسین الدین شاہ رحمانی نے بارگاہ رسالتؐ، اہل بیتؑ اطہار و اصحاب رسولؓ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1116850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش