انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام کیلئے رول ماڈل، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںمعروف اہلحدیث رہنماء علامہ عبدالخالق فریدی سلفی پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین اور شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں، وہ کراچی کی معروف مذہبی درسگاہ جامعہ ستاریہ جامع مسجد ابن تیمیہ کے پرنسپل بھی ہیں، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کیساتھ جامعہ ستاریہ کراچی میں خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial