QR CodeQR Code

انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام کیلئے رول ماڈل، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا خصوصی انٹرویو

15 Feb 2024 23:25

ایران میں انقلاب اسلامی کیلئے حضرت امام خمینیؒ کا کردار؟ پاسداران انقلاب قابل تعریف کیوں؟ اتحاد بین المسلمین انقلاب اسلامی کا اہم ترین پیغام کیوں؟ ایران سعودی تعلقات انقلاب اسلامی کا ایک اہم ثمر کیسے؟ انقلاب اسلامی کی نظر میں تحریک آزادی فلسطین کلیدی اہمیت کا حامل کیوں؟ امریکا کی انقلاب اسلامی سے مسلسل دشمنی کیوں؟ انقلاب اسلامی ایران کا امریکا مخالف کردار؟ انقلاب اسلامی ایران تمام عالم اسلام کیلئے رول ماڈل کیوں؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے چیئرمین متحدہ علماء محاذ پاکستان، پرنسل جامعہ ستاریہ کراچی و معروف اہلحدیث رہنماء علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف اہلحدیث رہنماء علامہ عبدالخالق فریدی سلفی پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین اور شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں، وہ کراچی کی معروف مذہبی درسگاہ جامعہ ستاریہ جامع مسجد ابن تیمیہ کے پرنسپل بھی ہیں، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کیساتھ جامعہ ستاریہ کراچی میں خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1116347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1116347/انقلاب-اسلامی-ایران-عالم-اسلام-کیلئے-رول-ماڈل-علامہ-عبدالخالق-فریدی-سلفی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com