5
1
Tuesday 6 Feb 2024 23:13

جس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں وہ دلیر اور وطن کے ساتھ باوفا ہے، علامہ راجہ ناصر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں نے ہائی کورٹ سے اجازت لے کر سابق وزیراعظم عمران خان سے آج  ملاقات کی، عمران خان اپنے افکار اپنے نظریات میں پہلے سے زیادہ اٹل اور اعصابی لحاظ سے مزید مضبوط نظر آئے، خدا پر ایمان اور توکل پر ان کے اندر غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، ان کی شجاعت، بہادری اور امید ایسے شخص کی طرح ہیں جس کے دل میں سوائے خدا بزرگ و برتر کے کسی کا ڈر نہیں، وہ اپنی اس استقامت کو آزادی کی جدوجہد کا نام دیتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پارلیمان، عدلیہ اور تمام دیگر ادارے اپنے آئینی حیثیت اور باوقار مقام رکھتے ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے نمائندے عوام کے حقیقی نمائندے ہوں، کرپشن، دھونس دھاندلی اور جبر و ظلم کی بنیاد پر وہ اسمبلیوں تک نہ پہنچے ہوں، یہ اداروں کی آزادی کی جنگ اقوام عالم میں مادر وطن پاکستان کے باوقار اور خودمختار مقام کے لیے ہے، عمران خان اس قدر مطمئن ہیں کہ انہیں ڈرانے والے آج خود پریشان ہیں، عمران خان نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ یہ آزادی کی جنگ ہے جس کے لیے سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا اور اسے 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جیتنا ہوگا، جیل کی زندگی نے انہیں خدا کے زیادہ نزدیک کر دیا ہے، انہوں نے مفاہیم کے ساتھ کلام باری تعالی کا مطالعہ شروع کر رکھا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم جس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں وہ دلیر ہے اور وطن عزیز کے ساتھ باوفا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیں ایک مضبوط اور غیرت مند قوم بنانے کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ہمیں قومی، لسانی، صوبائی، مسلکی اور مختلف عصبیتوں کا شکار کر کے ٹکروں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ہم قوم نہ بن سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی دیانت داری اور دلیری کے باعث لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت دوڑ رہی ہے، ساری قوم آزادی و حریت کی جنگ لڑنے والے اس عظیم رہنما کے پیچھے کھڑی ہے، ملک کو لاقانونیت، غیرآئینی اقدامات اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے یرغمال بنا رکھا ہے، ہم قانون اور آئین کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کرکے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اب انہیں پاکستان کو مزید لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، اب پاکستان کے عوام نے اس ملک کے معاملات کو طے کرنا ہے، استعماری طاقتوں کے طے شدہ فیصلوں پر لبیک کہنا غلامانہ شعار ہے، ہماری جدوجہد وطن عزیز کی داخلی خودمختاری کی جدوجہد ہے، امریکہ و اسرائیل غزہ کے تیس ہزار معصوم بچوں کے قاتل ہیں، عمران خان کی آواز ان طاغوتی طاقتوں سے آزادی کی آواز ہے اور ہم آزادی کے اس سفر میں عمران خان کے  ساتھ کھڑے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1114454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ۔ جیو علامہ صاحب
علی حیدر
Pakistan
حق کا ناصر سچ کا ناصر
راجہ ناصر راجہ ناصر
Iran, Islamic Republic of
راجا صاحب حوزہ علمیہ قم نے آپ کو امام زمانہ ع کا آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک ساتھ دینے کے لئے تیار کیا تھا، آپ ایک ایسے شخص کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں، جو یو ٹرن کا بادشاہ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ علماء کا لباس زیب تن کئے ہوئے اپنا نہ سہی اس لباس کا احترام کرتے ہوئے الفاظ کے چناو میں احتیاط فرمایا کریں۔
Pakistan
شیعہ اسلامی شناخت کے ساتھ سیاسی فعالیت و حقوق کے نام پر پارٹی بنائی گئی تھی، لیکن یہ ایک سیکولر جماعت کی مشہوری اور سیلزمین بن گئی, افسوس ہے.
Pakistan
ماشاءاللہ، حق کا ساتھ دینے والوں کو سلام ہو
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش