متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ان ڈرائیو اور جے ڈی سی کے مشترکہ تعاون سے مستحق افراد میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈرائیو اور جے ڈی سی نے مل کر قابل ستائش اقدام اٹھایا، آپ لوگ جو بھی کررہے ہیں یہ ایک نیکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاتعداد افراد اور ادارے دکھی انسانیت میں مصروف ہیں، ان ڈرائیو کے منتظمین قابل مبارکباد ہیں جو اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مالی مسائل کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی غریب لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ان اداروں کی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل قدر اور قابل تقلید ہے، اس حوالے سے میرا بھرپور تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ناانصافی کو چیلنج کرنے اورمستحق افراد کی مدد کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، ہم میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی طاقت و استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات سب کے سامنے ہے، ان مسائل کو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial