QR CodeQR Code

ان ڈرائیو اور جے ڈی سی کے تحت مستحق افراد میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب

26 Dec 2023 00:53

اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جے ڈی سی غریب لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ان اداروں کی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل قدر اور قابل تقلید ہے، اس حوالے سے میرا بھرپور تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔


خصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ان ڈرائیو اور جے ڈی سی کے مشترکہ تعاون سے مستحق افراد میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈرائیو اور جے ڈی سی نے مل کر قابل ستائش اقدام اٹھایا، آپ لوگ جو بھی کررہے ہیں یہ ایک نیکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاتعداد افراد اور ادارے دکھی انسانیت میں مصروف ہیں، ان ڈرائیو کے منتظمین قابل مبارکباد ہیں جو اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مالی مسائل کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی غریب لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ان اداروں کی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابل قدر اور قابل تقلید ہے، اس حوالے سے میرا بھرپور تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ناانصافی کو چیلنج کرنے اورمستحق افراد کی مدد کرنے کا عزم قابل تعریف ہے، ہم میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی طاقت و استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات سب کے سامنے ہے، ان مسائل کو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1104868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1104868/ان-ڈرائیو-اور-جے-ڈی-سی-کے-تحت-مستحق-افراد-میں-کمبل-تقسیم-کرنے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com